Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

جماعت اسلامی ہند کے وفد کا الور دورہ

نوزائیدہ بچی کی موت کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
8 months ago
جماعت اسلامی ہند کے وفد کا الور دورہ

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کا ایک وفد جس میں جناب سلیم انجینئر  نائب امیر جماعت و جناب شفیع مدنی ،سکریٹری شامل تھے۔ وفد نے کولانی (تیلیا باس، رگھناتھ گڑھ) ضلع الور کا دورہ کیا اوریہاں اس متاثرہ خاندان کے افراد سے ملاقات کی جس کی ایک نوزائیدہ بچی پولیس کے جوتے سے کچلنے کے سبب موت کے منہ میں چلی گئی۔ یہ خوفناک واقعہ دو مارچ کو پیش آیا جب نوگاوں پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے سائبر کرائم کی تحقیقات کے بہانے صبح سویرے چھاپہ مارا ۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ آپریشن بغیر کسی وارنٹ کے کیا گیا اور ساتھ میں کوئی خاتون اہلکار کو بھی نہیں رکھا گیا۔ گھر میں ایک نو زائیدہ بچی بستر پر سو رہی تھی، پولیس والے بستر پر چڑھ گئے جس کی وجہ سے بچی کچل گئی اور اس کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس کے اس غیر انسانی رویے سے پورے گائوں کے لوگ گہرے صدمے میں ہیں اورعلاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ دورے کے دوران وفد نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی، ان کی تعزیت کی اور اظہار ہمدردی کیا۔ وفد نے گاوں کے بزرگوں اور مقامی لیڈروں سے بھی بات چیت کی جن میں راجستھان کے سابق وزیر جناب نصر الدین بھی شامل ہیں جنہوں نے صورت حال کی تفصیلات بتائی۔ وفد نے لواحقین کو انصاف کے حصول میں ہر ممکن تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر پروفیسر سلیم انجینئر اور مولانا شفیع مدنی اس احتجاجی مقام پر بھی گئے جہاں گاؤں کے لوگ پورے واقعہ کی جانچ اور انصاف کا مطالبہ کرنے کے لئے جمع تھے۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر سلیم نے اپنی مختصر و جامع گفتگو میں دھرنے پر بیٹھے ہوئے عوام کو حوصلہ بخش پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا حقیقی محافظ تو اللہ تعالیٰ ہے، ہمیں اسی سے امید رکھنی چاہیے اور مایوسی کو ترک کرنا چاہیے، ساتھ ساتھ انصاف کی اس لڑائی میں کچھ شرپسندوں کے ذریعے اتحاد کو توڑنے کی کوششوں کے باوجود آپ سب کو متحد رہنا ہے۔ بسا اوقات لوگ انصاف کی لمبی لڑائی میں کچھ دنوں بعد تھک ہار کر بیٹھ جاتے ہیں اور سمجھوتا کر لیتے ہیں جس کے نتیجے میں جہاں ظالموں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں وہیں انصاف کے لئے لڑنے والے و مدد کرنے والے لوگوں کے حوصلے کمزور ہو جاتے ہیں، آپ ایسی غلطی مت کیجئے گا۔ موصوف نے سماج کی اندرونی خرابیوں کی اصلاح کی طرف بھی توجہ دلائی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ دین سے مضبوط تعلق قائم کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ جماعت اسلامی ہند شیر خوار بچی کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتی ہے اور ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔ اس موقع پر وفد میں ایڈوکیٹ لیاقت ، مولانا طاہر اور عبید الرحمن ( معاون ناظم ، ضلع میوات ، ہریانہ) بھی موجود تھے جنہوں نے متاثرہ خاندان اور احتجاج کرنے والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

Recent News

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

November 9, 2025
یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

November 9, 2025
اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

November 9, 2025
بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

November 9, 2025
امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

November 8, 2025
جے این یو ایس یو انتخابات میں  چاروں عہدوں پربائیں بازو  کی کامیابی

جے این یو ایس یو انتخابات میں چاروں عہدوں پربائیں بازو کی کامیابی

November 7, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.