Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو Front Urdu

ملک کے نئے چیف جسٹس کے طور پر جسٹس سنجیو کھنہ کی حلف برداری

نائب صدر جگدیپ دھنکھر، وزیر اعظم نریندر مودی ،وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور دیگر اہم شخصیات کی تقریب میں شرکت

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
12 months ago
ملک کے نئے چیف جسٹس کے طور پر جسٹس سنجیو کھنہ کی حلف برداری

نئی دہلی :جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس سنجیو کھنہ نے پیر کو راشٹرپتی بھون میں ہندوستان کے 51 ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا ۔صدر دروپدی مرمو نے جسٹس کھنہ کو ایک تقریب میں حلف دلایا جس میں نائب صدر جگدیپ دھنکھر، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر پارلیمانی امور کرن رجیجو، ​​وزیر بجلی منوہر لال کھٹر، سابق چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
جسٹس سنجیو کھنہ کی مدت کار 13 مئی 2025 تک ہوگی۔ انہوں نے ضلع عدالت کے وکیل کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ مرکزی حکومت نے 16 اکتوبر کو چیف جسٹس آف انڈیا چندرچوڑ کی سفارش کے بعد 24 اکتوبر کو جسٹس سنجیو کھنہ کی تقرری کو باضابطہ طور پر منظوری دی تھی۔ جمعہ کو جسٹس چندرچوڑ کا سی جے آئی کے طور پر آخری دن تھا اور انہیں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججوں، وکیلوں اور ملازمین کے ذریعہ شاندار وداعی دی گئی۔
جنوری 2019 سے سپریم کورٹ کے جج کے طور پر کام کر رہے جسٹس سنجیو کھنہ انتخابی بانڈ منصوبہ کو ختم کرنے، دفعہ 370 کو منسوخ کرنے اور دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو عبوری ضمانت دینے جیسے کئی بڑے فیصلوں کا حصہ رہے ہیں۔ وہ دہلی کے ایک معزز خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور دہلی ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس دیو راج کھنہ کے بیٹے اور سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ایچ آر کھنہ کے بھتیجے ہیں۔
جسٹس سنجیو کھنہ کی پیدائش 14 مئی 1960 کو ہوئی۔ انہوں نے دہلی کے ماڈرن اسکول بارا کھمبہ روڈ سے اسکولی تعلیم پوری کی جبکہ 1980 میں دہلی یونیورسٹی سے گریجویٹ ہوئے۔ پھر دہلی یونیورسٹی کے ہی کیمپس لاء سنٹر یعنی سی ایل سی سے انہوں نے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ وہ این اے ایل ایس اے کے ایگزیکٹیو صدر تھے۔ انہوں نے 1983 میں دہلی بار کاؤنسل میں ایک وکیل کے طور پر اندراج کرایا اور شروعات میں یہاں تیس ہزاری احاطہ میں ضلع عدالت میں اور بعد میں دہلی ہائی کورٹ میں پریکٹس کی۔
جسٹس سنجیو کھنہ نے کمرشیل لاء، کمپنی لاء، لینڈ لاء، ماحولیات قانون اور میڈیکل نیگلیجینس جیسے شعبوں کے ساتھ ساتھ انکم ٹیکس محکمہ کے سینئر اور مستقل وکیل کے طور طویل عرصے تک اپنی خدمات انجام دی ہیں۔ 2004 میں وہ قومی راجدھانی علاقہ دہلی حکومت کے لیے مستقل وکیل مقرر ہوئے۔ دہلی ہائی کورٹ میں انہوں ایڈیشنل پبلک پروزکیوٹر اور ایمیکس کیوری کے طور پر کئی مجرمانہ معاملوں میں بھی اپنے کردار کو بخوبی انجام دیا۔ دہلی ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر 2005 میں انہیں ترقی ملی اور 2006 میں مستقل جج بنائے گئے۔

Prev Post

Recent News

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

November 9, 2025
یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

November 9, 2025
اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

November 9, 2025
بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

November 9, 2025
امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

November 8, 2025
جے این یو ایس یو انتخابات میں  چاروں عہدوں پربائیں بازو  کی کامیابی

جے این یو ایس یو انتخابات میں چاروں عہدوں پربائیں بازو کی کامیابی

November 7, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.