Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

وقف ترمیمی بل کے خلاف قانونی جدوجہد جاری رکھنے کا مولانا ارشد مدنی کا اعلان

جمعیۃ علماء ہند کے صدر نے وقف ترمیمی بل کو غیر دستوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت وقف املاک پر قبضے کی راہ ہموار کر رہی ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
5 months ago
وقف ترمیمی بل کے خلاف قانونی جدوجہد جاری رکھنے کا مولانا ارشد مدنی کا اعلان

وقف ترمیمی بل کو مسترد کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی )نے جمہوری قدروں اور مسلمانوں کے دستوری حقوق کو پامال کرتے ہوئے 14 ترامیم کے ساتھ وقف بل اسپیکر کو پیش کیا تھا، جسے مرکزی حکومت نے آج پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے پیش کر دیا ہے۔ ارشد مدنی جمعیۃ علماء ہند کی مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔مولانا مدنی نے اس ترمیمی بل پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان ترامیم کے ذریعے حکومت وقف جائدادوں کی حیثیت اور نوعیت کو بدلنا چاہتی ہے تاکہ ان پر قبضہ کر کے وقف کی حیثیت ختم کرنا آسان ہو جائے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ پہلے دفعہ 3 کے تحت وقف کے صحیح ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ وقف بورڈ کرتا تھا، لیکن اب یہ اختیار کلکٹر کو دے دیا گیا ہے، اور مزید ترمیم میں کلکٹر کے بجائے کسی اعلیٰ حکومتی افسر کو انکوائری کا حق دے دیا گیا ہے۔ جب تک وہ رپورٹ نہ دے، اس جائداد کو وقف نہیں مانا جائے گا، خواہ اس میں برسوں لگ جائیں۔

مولانا مدنی نے کہا کہ وقف بائی یوزر ضابطہ کو مسلمانوں کے شدید احتجاج کے بعد بحال تو کیا گیا لیکن اس میں چالاکی سے یہ شامل کر دیا گیا کہ اگر کسی وقف جائداد پر تنازعہ یا مقدمہ ہو، تو حکومت اس پر دعویٰ کر سکتی ہے۔ اس ترمیم کے ذریعے دہلی کی 123 جائدادوں سمیت کئی وقف املاک وقف بائی یوزر کے زمرے سے باہر ہو جائیں گی اور مسلمانوں کا دعویٰ قابل قبول نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے مسلم تنظیموں اور اپوزیشن کی تجاویز کو نظرانداز کر کے اس بل کی منظوری کی سفارش کی، جو غیر جمہوری اور مسلمانوں کے حقوق کی پامالی ہے۔ مولانا مدنی نے حکومت میں شامل خود کو سیکولر کہنے والی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مفاد پرستی اور بزدلی کا ثبوت دیا اور مسلمانوں کے مفادات کے لیے حکومت پر دباؤ نہیں ڈالا۔ انہوں نے ان جماعتوں کو خبردار کیا کہ وہ اس ایکٹ کو پارلیمنٹ میں منظوری سے روکنے کے لیے اقدامات کریں، ورنہ اس کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

مولانا مدنی نے اعلان کیا کہ اگر یہ بل پاس ہو جاتا ہے تو جمعیۃ علماء ہند اس کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائے گی اور وقف املاک کے تحفظ کے لیے جمہوری و دستوری ذرائع اختیار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وقف جائدادیں واقف کی منشا کے مطابق استعمال ہونی چاہئیں، کیونکہ یہ وقف علی اللہ ہوتی ہیں، اور حکومت اس میں مداخلت نہیں کر سکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں دخل اندازی کر رہی ہے اور ان کی اربوں کھربوں کی جائدادوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، جیسا کہ اس نے پہلے طلاق، نفقہ اور یو سی سی جیسے معاملات میں کیا۔ انہوں نے اپوزیشن ارکان کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے پارلیمنٹ میں اس بل کی شدت سے مخالفت کی۔اجلاس کے شرکاء نے ملک میں بڑھتی فرقہ واریت، اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک، یکساں سول کوڈ کے نفاذ، عبادت گاہ ایکٹ کے باوجود مساجد کے خلاف جاری مہم اور فلسطین میں اسرائیلی جارحیت جیسے سلگتے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اہم فیصلے کیے۔

Recent News

عمرہ زائرین کیلئے سعودیہ کے نئے رہنما اصول جاری

عمرہ زائرین کیلئے سعودیہ کے نئے رہنما اصول جاری

July 17, 2025
عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس کے اندر ’آزاد فلسطین‘ کا نعرہ

عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس کے اندر ’آزاد فلسطین‘ کا نعرہ

July 16, 2025
جنسی جرائم کی روک تھام کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت: جماعت اسلامی ہند

جنسی جرائم کی روک تھام کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت: جماعت اسلامی ہند

July 15, 2025
بہار میں ووٹر لسٹو ں کی خصوصی گہری نظرثانی  مہم جاری

بہار میں ووٹر لسٹو ں کی خصوصی گہری نظرثانی مہم جاری

July 15, 2025
بھگونت مان حکومت نے ’انسداد جرم برائے پنجاب پاکیزہ صحیفہ بل 2025‘ کو منظوری دے دی

بھگونت مان حکومت نے ’انسداد جرم برائے پنجاب پاکیزہ صحیفہ بل 2025‘ کو منظوری دے دی

July 14, 2025
بہار کے پسماندہ ضلعوں کے لئے ریاستی حکومت کی سبھی تجاویز پر نیتی آیوگ کی مہر

بہار میں مفت بجلی کی کوئی تجویز نہیں

July 14, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.