Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست

اولاد نے والدین کا گھر بیچ دیا ، بیٹے اور بیٹی سازش میں شامل

60 لاکھ روپئے آپس میں بانٹ لئے اور ضعیف ماں باپ کو سڑکوں پر بے یارومددگار چھوڑ دیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
6 months ago
اولاد نے والدین کا گھر بیچ دیا ، بیٹے اور بیٹی سازش میں شامل

حیدرآباد۔ : ضعیف ماں باپ کی زندگی کا سہارا بننے کے بجائے بیٹوں نے انہیں گھر سے بے دخل کرکے سڑکوں پر زندگی گزارنے کیلئے مجبور کردیا۔ ان بوڑھے والدین کو بیٹی سے کچھ ہمدردی کی اُمید تھی لیکن اس نے بھی بھائیوں کا ساتھ دیتے ہوئے انہیں پوری طرح بے یارومددگار کردیا۔ ایک ہفتہ قبل اپنے باپ کا گھر فروخت کرتے ہوئے ان کے سَر سے چھت چھین لیا اور انہیں گھر سے بے دخل کرکے نکال دیا۔سیاست نیوزکی خبر کے مطابق یہ واقعہ شہر کے نارسنگی میونسپلٹی ہیڈکوارٹرس پر منظر عام پر آیا۔

تفصیلات کے مطابق آر کمریا اور لکشمماں ضعیف جوڑے کو دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ کلر کا کام کرنے والے کمریا نے نارسنگی میں 150 گز اراضی پر مکان تعمیر کرتے ہوئے نہ صرف بچوں کی پرورش کی بلکہ ان کی شادیاں بھی کیں، لیکن حال ہی میں اِن تینوں نے والد کا گھر ہی 60 لاکھ روپئے میں فروخت کرتے ہوئے آپس میں 20، 20 لاکھ روپئے تقسیم کرلئے اور بوڑھے ماں باپ کو 60 لاکھ روپئے کی خطیر رقم میں سے پھوٹی کوڑی بھی نہیں۔ اتنا ہی نہیں بلکہ والدین کو گھر سے بے دخل کردیا۔ بے یارومددگار یہ ضعیف جوڑا گاؤں کی ایک مندر کے احاطہ میں زندگی گزار رہا ہے۔ بچے اسی گاؤں میں رہنے کے باوجود اپنے حقیقی ماں باپ کو کھانے پینے کیلئے بھی نہیں پوچھ رہے ہیں جس سے وہ بھیک مانگ کر کھا رہے ہیں۔

سابق کونسلر اوشا رانی اور مارکٹ کمیٹی کی سابق ڈائریکٹر لکشمی بائی نے جب اس ضعیف جوڑے سے ملاقات کی، ان کی دردبھری داستان سنی تو انصاف دلانے کمریا کے ساتھ راجندر نگر کے آر ڈی او وینکٹ ریڈی سے ملاقات کی اور بچوں کی شکایت کی۔ اس سارے واقعہ میں اہم ترین پہلو یہ ہے کہ بچوں نے اپنے والدین کو دھوکہ دیا اور کہا کہ ’’پینشن کی رقم 2,000 روپئے سے بڑھ کر اب 5,000 روپئے ہونے کا جھانسہ دیتے ہوئے گھر کی فروختگی کے پیپرس پر دستخط کروالئے۔ مجبور و لاچار کمریا نے آر ڈی او سے اُسے انصاف دلانے کی اپیل کی ہے۔

Recent News

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

November 9, 2025
یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

November 9, 2025
اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

November 9, 2025
بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

November 9, 2025
امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

November 8, 2025
جے این یو ایس یو انتخابات میں  چاروں عہدوں پربائیں بازو  کی کامیابی

جے این یو ایس یو انتخابات میں چاروں عہدوں پربائیں بازو کی کامیابی

November 7, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.