وزیر اعظم کے دفتر نے محکمۂ ٹیلی کام (ڈی او ٹی) کو ہدایت دی ہے کہ نئے موبائل کنکشن کے لیے بایومیٹرک تصدیق لازمی ہو۔ اس اقدام کا مقصد جعلی سِم کارڈز کے غلط استعمال کو روکنا ہے، جو سائبر جرائم اور مالیاتی گھوٹالوں کا باعث بن رہے ہیں۔ اب سِم کارڈز کی فروخت صرف آدھار کے ذریعے بایومیٹرک تصدیق پر ممکن ہوگی۔ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے ریٹیلرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ٹیلی کام شعبے کی جائزہ میٹنگ میں جعلی سِم کارڈز کے کردار کا انکشاف ہوا، جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کارروائی کی جائے گی۔
Read more on qaumiawaz.com