جماعت اسلامی ہند کے وفد نے گزشتہ روز سنبھل کا دورہ کیا، وفد نے متاثرین سے اظہار یک جہتی اور خیر سگالی ملاقات کی۔ شہر کے دینی و ملی ذمہ داران سے مل کر شہر کے حالات اور 24 نومبر کو کیا کچھ ہوا تھا اس کی تفصیلات معلوم کیں۔ وفد نے مہلوکین کے ورثاء سے مل کر صبر و تحمل سے کام لینے کی تلقین کی اور ان کو ہر قسم کی قانونی مدد و رہنمائی کی یقین دہانی کرائی۔وفد شہر کے با اثر اور جہد کاروں سے اور وکلا سے بھی ملا جو ان مقدمات کی پیروی کر رہے ہیں یا قانونی کارروائی کے لیے سرگرم ہیں۔
وفد کی ملاقات مسجد کی نئی کمیٹی اور بعض پرانی کمیٹی کے ممبران سے بھی ہوئی، وفد نے تلقین کی کہ کسی بھی طرح کا اختلاف ہمیں کمزور کرے گا اور مخالفین کو فائدہ پہنچائے گا۔سکریٹری ملی امور جناب شفیع مدنی صاحب کی قیادت میں جانے والے مذکورہ وفد میں امیر حلقہ یوپی مغرب جناب ضمیر الحسن فلاحی ،جناب واثق ندیم ، انعام الرحمن ، جناب محمد سلمان ، اور حلقہ و مقام کے دیگر کئی ذمہ داران شریک تھے۔