Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

پہلگام حملے کے بعد سیاحوں میں خوف و ہراس- بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنی بکنگ منسوخ کی

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کہا:المناک دہشت گرد حملے کے بعد مہمانوں کی وادی سے رخصتی دیکھ کر دل دہل گیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
7 months ago
پہلگام حملے کے بعد سیاحوں میں خوف و ہراس- بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنی بکنگ منسوخ کی

سرینگر : پہلگام حملے کے بعد سیاحوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنی بکنگ منسوخ کر دی ہے ۔ سری نگر کے ایک ٹور آپریٹر نثار احمد کے مطابق “تقریباً 80 فیصد بکنگ منسوخ ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں سیاحت کے فروغ کیلئے جو محنت کی گئی تھی وہ اس ایک حملے سے ختم ہو گئی۔ ‘اب دوبارہ سیاحوں کو کشمیر لانے کیلئے ہمیں بہت محنت کرنی پڑے گی۔’اگرچہ بیشتر سیاح وادی چھوڑ چکے ہیں، کچھ سیاح اب بھی موجود ہیں۔ مہاراشٹرا سے آئی ایک خاتون سیاح نے کہا: “ہم نے جب حملے کے بارے میں سنا تو خوف محسوس ہوا، لیکن ہوٹل انتظامیہ نے ہمیں یقین دلایا۔ یہاں ہر جگہ سیکورٹی ہے اور اب ہم خود کو محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔”وزارت شہری ہوا بازی نے ہوائی کرایوں میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت دی ہے اور ایئر انڈیا و انڈیگو نے چہارشنبہ کو اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے ۔ ایئر انڈیا نے دہلی اور ممبئی کیلئے دو اضافی پروازیں چلائیں جبکہ انڈیگو نے بھی دو اضافی پروازیں چلانے کی اطلاع دی۔ایئر لائنز نے ٹکٹ منسوخی اور ری شیڈولنگ پر بھی مکمل چھوٹ دی ہے ، تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی مالی دشواری نہ ہو۔

پہلگام کے بیسرن علاقے میں منگل کے روز ہوئے دہشت گرد حملے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں سیاح وادی کشمیر چھوڑ کر واپس اپنے گھروں کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔حکام نے مہمانوں کی واپسی کو محفوظ بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے ہیں جبکہ سیاحتی صنعت ایک بار پھر زوال پذیر دکھائی دے رہی ہے ۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کہا کہ پہلگام میں کل کے المناک دہشت گرد حملے کے بعد مہمانوں کی وادی سے رخصتی دیکھ کر دل دہل گیا ہے ۔ ہم مکمل طور پر سمجھتے ہیں کہ ایسے حالات میں کوئی بھی یہاں نہیں ٹھہرنا چاہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘ڈی جی سی اے اور وزارت شہری ہوا بازی اضافی پروازوں کا انتظام کر رہی ہیں۔ سرینگر جموں شاہراہ کو یک طرفہ ٹریفک کیلئے کھولا گیا ہے تاکہ سیاح روانہ ہوسکیں۔

Recent News

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

November 9, 2025
یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

November 9, 2025
اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

November 9, 2025
بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

November 9, 2025
امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

November 8, 2025
جے این یو ایس یو انتخابات میں  چاروں عہدوں پربائیں بازو  کی کامیابی

جے این یو ایس یو انتخابات میں چاروں عہدوں پربائیں بازو کی کامیابی

November 7, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.