Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

پوپ فرانسس کا طویل علالت کے بعد انتقال-1.4ارب کیتھولک غم میں غرقاب

ایک ہفتے سے برونکائٹس سے متاثر تھے - نمونیا کی شکایت کے بعد انھیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
7 months ago
پوپ فرانسس کا طویل علالت کے بعد انتقال-1.4ارب کیتھولک غم میں غرقاب

ویٹکن سٹی میں آج پوپ فرانسس کا طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔ وہ طویل مدت سے کئی طرح کے امراض میں مبتلا تھے۔ نمونیا کی شکایت کے بعد انھیں گزشتہ دنوں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ 88 سالہ پوپ فرانسس کے انتقال کی خبر ویٹکن سٹی سے دی گئی ہے۔ ایک دن قبل ہی انھوں نے امریکہ کے نائب صدر جیڈی وینس سے ملاقات کی تھی۔ ان کی موت نے پوری دنیا کے تقریباً 1.4 ارب کیتھولک آبادی کو غم میں غرق کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پوپ فرانسس گزشتہ ایک ہفتے سے برونکائٹس سے متاثر تھے اور انھیں گزشتہ جمعہ (14 فروری) کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی حالت ہر گزرتے دن کے ساتھ بگڑتی چلی گئی، کیونکہ ڈاکٹروں کو ’پیچیدہ علاج والی حالت‘ کے سبب پوپ فرانسس کے سانس کی نلی کے انفکشن سے متعلق علاج میں تبدیلی کرنی پڑی، اور پھر ایکسرے کرانے پر تصدیق ہوئی کہ وہ ڈبل نمونیا سے متاثر تھے۔

پوپ فرانسس گزشتہ ہفتہ سینٹ پیٹرس اسکوائر میں روایتی اتوار کے دعائیہ اجلاس اور کیتھولک چرچ کی سالگرہ منانے کے لیے اجتماعی دعاء کی قیادت نہیں کر پائے تھے، کیونکہ ان کی طبیعت بے حد خراب تھی۔ ان کی خراب صحت کے سبب پہلے سے طے کردہ ان کے پروگرام بھی کینسل کر دیے گئے تھے۔ ڈاکٹروں نے انھیں پوری طرح سے آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا، لیکن پہلے ان کی حالت کو ’مستحکم‘ بتائے جانے کے باوجود ویٹکن نے ہفتہ کی شام کو ایک اپڈیٹ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ طویل مدت سے سانس لینے میں تکلیف کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی ہے۔خبر رساں ایجنسی اے پی کی ایک رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسس کے انتقال کا اعلان ویٹکن کے کیمرلینگو کارڈینل کیوین فیریل نے کیا۔ کیمرلینگو کارڈینل دراصل ویٹکن سٹی میں ایک ایڈمنسٹریٹو عہدہ ہے، جس کا کام خزانہ کی دیکھ ریکھ کرنا اور شہر میں انتظامی امور دیکھنا ہے۔

 

Recent News

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

November 9, 2025
یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

November 9, 2025
اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

November 9, 2025
بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

November 9, 2025
امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

November 8, 2025
جے این یو ایس یو انتخابات میں  چاروں عہدوں پربائیں بازو  کی کامیابی

جے این یو ایس یو انتخابات میں چاروں عہدوں پربائیں بازو کی کامیابی

November 7, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.