Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

ظہران ممدانی پر صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا تلخ حملہ

میئر انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی امیدوارکو کمیونسٹ بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں خود میں اصلاح کرنی ہوگی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 months ago
ظہران ممدانی پر صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا تلخ حملہ

نیویارک سٹی: نیویارک سٹی کے میئر انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی سے امیدوار بنے ظہران ممدانی پر صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے تلخ حملہ کیا ہے۔ ممدانی کو کمیونسٹ بتاتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہیں خود میں اصلاح کرنی ہوگی۔ اگر انہوں نے ایسا نہیں کیا اور وہ نیو یارک کے میئر بنے تو ہم شہر کو ملنے والے فنڈ میں کٹوتی کر دیں گے۔ٹرمپ نے فاکس نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ممدانی کا امیدوار کی دوڑ میں کامیابی حاصل کرنا حیران کن ہے اور اس پر یقین نہیں ہو رہا ہے۔ وہ ایک خالص کمیونسٹ شخص ہیں۔ ٹرمپ نے کہا، ’’میں واضح کہتا ہوں۔ میں صدر ہوں اور اگر اس نے اپنے رویے میں سدھار نہیں کی تو پھر انہیں کوئی پیسہ نہیں ملے گا۔ انہیں سدھار لانا ہوگا یا پیسہ نہیں ملے گا۔

ڈونالڈ ٹرمپ کے اس بیان پر ظہران ممدانی نے بھی جوابی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کمیونسٹ نہیں ہوں، جیسا کہ میرے بارے میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے۔ اس کے علاوہ ممدانی نے پھر دہرایا کہ وہ مالداروں پر زیادہ ٹیکس لگانے کے حق میں ہیں۔ ممدانی نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ ہمیں ارب پتی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر اب یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ میں کون ہوں، کیسا دکھتا ہوں اور کہاں سے آیا ہوں۔ اصل بات یہ ہے کہ وہ ان معاملوں سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، جن کے لیے میں لڑ رہا ہوں۔

ممدانی نے آگے کہا کہ میں تو مارٹن لوتھر کنگ جونیئر سے متاثر ہوں۔ انہوں نے کہا تھا کہ جمہوریت میں ڈیموکریٹک سوشلزم ہونا چاہیے۔ ملک کے سبھی لوگوں کے لیے وسائل کا مناسب بٹوارہ ہونا چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی ممدانی نے پھر سے دہرایا کہ وہ امیروں پر ٹیکس لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بہت سے لوگ ہیں، جنہیں زیادہ ٹیکس دینا پڑ رہا ہے، جبکہ ان کی کمائی کم ہے اور گھر بھی چھوٹا ہے۔ لیکن باہری علاقوں میں امیر لوگوں نے بڑے بڑے گھر بنائے ہیں اور ان سے زیادہ ٹیکس لیا جا سکتا ہے۔

Recent News

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

November 9, 2025
یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

November 9, 2025
اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

November 9, 2025
بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

November 9, 2025
امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

November 8, 2025
جے این یو ایس یو انتخابات میں  چاروں عہدوں پربائیں بازو  کی کامیابی

جے این یو ایس یو انتخابات میں چاروں عہدوں پربائیں بازو کی کامیابی

November 7, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.