Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

لاس اینجلس میں امیگریشن چھاپوں کے خلاف احتجاج تیز

مظاہرین اور وفاقی ایجنٹوں کے درمیان جھڑپیں -ٹرمپ انتظامیہ نے نیشنل گارڈ کے 2000 فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 week ago
لاس اینجلس میں امیگریشن چھاپوں کے خلاف احتجاج تیز

لاس اینجلس:  امریکی شہر لاس میں اینجلس دو دن سے امیگریشن چھاپوں کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین اور وفاقی ایجنٹوں کے درمیان جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ ہفتہ کو کشیدگی مزید گہری ہو گئی جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے نیشنل گارڈ کے 2000 فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔

لاس اینجلس ریاست کیلیفورنیا کا سب سے بڑا شہر ہے اور پورے ملک کا دوسرا بڑا شہر سمجھا جاتا ہے۔ آبادی کے لحاظ سے نیویارک شہر کے بعد لاس اینجلس آتا ہے۔ یہ ہالی ووڈ اور امریکی فلمی صنعت کا مرکز بھی ہے۔ اس وقت لاس اینجلس میں مقامی کاروباری اداروں پر امیگریشن کے چھاپے جاری ہیں۔ اس اقدام کی مخالفت بڑھ رہی ہے۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ہفتے کے روز کہا کہ لاس اینجلس میں وفاقی ایجنٹوں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں مسلسل دوسرے دن بھی جاری رہیں۔ نیشنل گارڈ کے 2000 جوان وہاں تعینات ہوں گے۔

اس اقدام کو ٹرمپ کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف جارحانہ کارروائی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ تاہم کیلیفورنیا کے بعض حکام نے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے اس تعیناتی کو ‘جان بوجھ کر اشتعال انگیز’ قرار دیا۔ اس پر صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا، ‘اگر کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم اور لاس اینجلس کے میئر کیرن باس اپنا وہ کام نہیں کر سکتے، جو سب جانتے ہیں کہ وہ نہیں کر سکتے، تو وفاقی حکومت مداخلت کرے گی اور فسادیوں اور لٹیروں سے جس طرح سے نمٹا جانا چاہیے’۔

ہفتہ کو لاس اینجلس میں وفاقی ایجنٹوں اور مظاہرین کے درمیان مسلسل دوسرے دن جھڑپیں ہوئیں۔ یہ جھڑپ شہر کے جنوب مشرقی حصے پیراماؤنٹ میں ہوئی، جہاں گیس ماسک پہنے اور ہتھیاروں سے لیس وفاقی ایجنٹوں نے مظاہرین کو ہٹانے کی کوشش کی۔بارڈر پٹرولنگ ایجنٹوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور فلیش بینگ کا استعمال کیا۔ مظاہرین کا ہجوم بڑھتا رہا۔ کچھ لوگ نعرے لگا رہے تھے اور جھنڈے لہرا رہے تھے۔ یہ لوگ پورے واقعے کو اپنے موبائل میں ریکارڈ کر رہے تھے۔ ہنگامہ آرائی کے باعث سڑک کا ایک حصہ بند کرنا پڑا۔

Recent News

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مختلف پروگراموں کے انٹرنس ٹسٹ کے نتائج جاری

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مختلف پروگراموں کے انٹرنس ٹسٹ کے نتائج جاری

June 18, 2025
’وقف بچاؤ، دستور بچاؤ کانفرنس‘ کی تیاریاں شباب پر

’وقف بچاؤ، دستور بچاؤ کانفرنس‘ کی تیاریاں شباب پر

June 17, 2025
عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان جاری

ہر حاجی کو خادم حرمین شریفین کی جانب سے قرآن پاک کا تحفہ

June 17, 2025
ملک کی 16ویں مردم شماری 2027 کے لیے نوٹیفکیشن جاری

ملک کی 16ویں مردم شماری 2027 کے لیے نوٹیفکیشن جاری

June 16, 2025
ایران سے ہندوستانیوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے حکومت ہند سرگرم

ایران سے ہندوستانیوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے حکومت ہند سرگرم

June 16, 2025
مشکل نہیں ہے کچھ بھی اگر ٹھان لیجئے

مشکل نہیں ہے کچھ بھی اگر ٹھان لیجئے

June 15, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.