ریاض: سعودی عرب میں اس سال مقدس ماہِ رمضان کا آغاز یکم مارچ سے متوقع ہے۔ یہ ایک منفرد اتفاق ہے جو ہر 33 سال بعد ہجری اور گریگورین کیلنڈرز کے درمیان پیش آتا ہے۔ جدہ ایسٹرونومیکل سوسائٹی کے صدر، انجینئر ماجد ابو زہرہ کے مطابق، یہ ایک نادر فلکیاتی واقعہ ہے جس میں قمری اور شمسی گردشیں ہم آہنگ ہوتی ہیں۔