Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

آر بی آئی نے کوٹک مہندرا بینک پر عائد تمام پابندیوں کو ہٹا دیا

تعمیل کی خامیاں ظاہر ہونے کے بعد مرکزی بینک نے کوٹک مہندرا بینک کو نئے صارفین جوڑنے سے روک دیا تھا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
9 months ago
آر بی آئی  نے کوٹک مہندرا بینک  پر عائد تمام  پابندیوں کو ہٹا دیا

نئی دہلی :آر بی آئی (ریزرو بینک آف انڈیا) نے کوٹک مہندرا بینک کو بڑی راحت دیتے ہوئے اس پر عائد سبھی پابندیوں کو ہٹا دیا ہے۔ تعمیل کی خامیاں ظاہر ہونے کے بعد مرکزی بینک نے کوٹک مہندرا بینک کو نئے صارفین جوڑنے سے روک دیا تھا اور بینک کے ذریعہ نئے کریڈٹ کارڈ جاری کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی تھی۔ اب یہ پابندیاں ختم ہو گئی ہیں، جس کے بعد نئے کریڈٹ کارڈ بھی جاری ہو سکیں گے۔ آر بی آئی کے اس فیصلے کے بعد کوٹک مہندرا بینک نے شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

ریزرو بینک آف انڈیا نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ کوٹک مہندرا بینک نے اپنی خامیوں کو ٹھیک کرنے کے لیے ضروری اقدام کیے ہیں اور سبھی اصولوں پر بھی عمل کیا ہے۔ آر بی آئی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ بینک نے اپنی خامیوں کو دور کرنے کے لیے جو قدم اٹھائے ہیں، اس کے لیے ایک باہری آڈٹ بھی کرایا گیا تاکہ ان اصلاحات کی تصدیق کی جا سکے۔

قابل ذکر ہے کہ آر بی آئی نے کوٹک مہندرا بینک پر گزشتہ سال 24 اپریل کو کئی طرح کی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ ان پابندیوں کے تحت مرکزی بینک نے مہندرا بینک کو اپنے آن لائن اور موبائل بینکنگ چینلوں کے ذریعہ نئے صارفین کو جوڑنے اور نئے کریڈٹ کارڈ جاری کرنے سے فوری روک لگا دی تھی۔ 12 فروری 2025 کو یہ سبھی پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں اور کوٹک مہندرا بینک حسب سابق اپنا کام کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ آر بی آئی نے جب اپریل 2024 میں کوٹک مہندرا بینک پر پابندیاں عائد کی تھیں، تو اس بینک کا شیئر تیزی کے ساتھ ٹوٹا تھا اور بینک کے مارکیٹ کیپ میں بھی زبردست گراوٹ آئی تھی۔ اب جبکہ پابندیاں ہٹا لی گئی ہیں تو آج اس بینکنگ اسٹاک پر مثبت اثر دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ 12 فروری کی بات کریں تو شیئر مارکیٹ میں گراوٹ کے باوجود کوٹک بینک کا شیئر 1.40 فیصد کی تیزی کے ساتھ 1945.50 روپے پر بند ہوا تھا۔

Recent News

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

November 9, 2025
یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

November 9, 2025
اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

November 9, 2025
بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

November 9, 2025
امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

November 8, 2025
جے این یو ایس یو انتخابات میں  چاروں عہدوں پربائیں بازو  کی کامیابی

جے این یو ایس یو انتخابات میں چاروں عہدوں پربائیں بازو کی کامیابی

November 7, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.