Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

ریکھا گپتا نے دہلی کی وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا

پرویش ورما، آشیش سود، منجندر سنگھ سرسا، کپل مشرا، رویندر اندرج اور پنکج کمار سنگھ نے نئی کابینہ کے ارکان کے طور پر شامل

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 months ago
ریکھا گپتا نے دہلی کی وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا

نئی دہلی: بی جے پی کی ریکھا گپتا نے دہلی کی وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔ رام لیلا میدان میں لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ ریکھا گپتا کے بعد پرویش ورما، آشیش سود، منجندر سنگھ سرسا، کپل مشرا، رویندر اندرج اور پنکج کمار سنگھ نے نئی کابینہ کے ارکان کے طور پر حلف لیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی سمیت این ڈی اے کے زیر اقتدار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ اس کے بعد یکے بعد دیگرے کابینہ کے وزراء نے حلف لیا، جن میں پرویش ورما، آشیش سود، منجندر سنگھ سرسا، رویندر اندرراج، کپِل مشرا اور پنکج سنگھ شامل تھے۔

تقریب کے لیے تین الگ الگ اسٹیج تیار کیے گئے تھے۔ مرکزی اسٹیج پر وزیر اعظم نریندر مودی، لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ، نامزد وزیر اعلیٰ، ان کی کابینہ کے اراکین اور این ڈی اے کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ موجود تھے۔ دوسرے اسٹیج پر مذہبی رہنما اور معزز مہمان موجود تھے، جبکہ تیسرے اسٹیج پر موسیقی کے پروگرام سے وابستہ فنکار تھے۔

بدھ کی شام بی جے پی کے اسمبلی پارٹی اجلاس میں ریکھا گپتا کو وزیر اعلیٰ منتخب کیا گیا تھا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “وزیر اعظم مودی نے دہلی کے عوام کے لیے جو وژن دیا ہے، اسے پورا کرنا میری اولین ترجیح ہوگی۔ میں وزیر اعظم مودی اور پارٹی قیادت کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ جیسی ایک عام خاندان کی بیٹی پر اعتماد کیا۔ یہ اعزاز صرف میرا نہیں، بلکہ ملک کی ہر ماں اور بیٹی کا ہے۔‘‘

ریکھا گپتا دہلی کی شالی مار باغ سیٹ سے پہلی بار ایم ایل اے منتخب ہوئی ہیں۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی کی بندنا کماری کو 29,595 ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی۔واضح رہے کہ 8 فروری کو دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج آئے تھے، جس میں بی جے پی نے 26 سال بعد تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے70 میں سے 48 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، جبکہ عام آدمی پارٹی 22 سیٹوں تک محدود ہو گئی۔

حلف لینے سے قبل، ریکھا گپتا نے مرگھٹ ہنومان مندر جا کر آشیرواد لیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اعلان کیا کہ گزشتہ 12 سالوں میں بدعنوانی میں ملوث افراد کو جوابدہ بنایا جائے گا اور عوام کے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائے گا۔ریکھا گپتا نے اپنی حکومت کی ترجیحات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدوں کو ہر حال میں پورا کرے گی، خاص طور پر خواتین کی فلاح و بہبود پر توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا، “ہم نے اپنی بہنوں سے جو وعدے کیے ہیں، انہیں ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا۔

Recent News

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مختلف پروگراموں کے انٹرنس ٹسٹ کے نتائج جاری

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مختلف پروگراموں کے انٹرنس ٹسٹ کے نتائج جاری

June 18, 2025
’وقف بچاؤ، دستور بچاؤ کانفرنس‘ کی تیاریاں شباب پر

’وقف بچاؤ، دستور بچاؤ کانفرنس‘ کی تیاریاں شباب پر

June 17, 2025
عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان جاری

ہر حاجی کو خادم حرمین شریفین کی جانب سے قرآن پاک کا تحفہ

June 17, 2025
ملک کی 16ویں مردم شماری 2027 کے لیے نوٹیفکیشن جاری

ملک کی 16ویں مردم شماری 2027 کے لیے نوٹیفکیشن جاری

June 16, 2025
ایران سے ہندوستانیوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے حکومت ہند سرگرم

ایران سے ہندوستانیوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے حکومت ہند سرگرم

June 16, 2025
مشکل نہیں ہے کچھ بھی اگر ٹھان لیجئے

مشکل نہیں ہے کچھ بھی اگر ٹھان لیجئے

June 15, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.