جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے خلاف 25 اپریل کو نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ پہلگام میں مقامی لوگ نماز کے بعد سڑکوں پر نکل آئے اور حملے کی سخت مذمت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ حملہ صرف پہلگام پر نہیں بلکہ کشمیریت اور انسانیت پر حملہ ہے۔ ایک بزرگ نے جذباتی انداز میں کہا کہ “ہم روزی روٹی کے لیے نہیں، انسانیت کے لیے رو رہے ہیں۔ وہ ہمارے مہمان تھے، اللہ نے ہمیں ایک دوسرے کی مدد کے لیے پیدا کیا ہے۔” انہوں نے ایک دل دہلا دینے والے منظر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ “ایک نئی نویلی دلہن اپنے شوہر کی لاش کے پاس رو رہی تھی، ہمارا دل ٹوٹ گیا۔” نوجوانوں نے مطالبہ کیا کہ حملہ کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ انسانیت کا مسئلہ ہے، اور انصاف ہر حال میں ہونا چاہیے۔
Watch | पहलगाम हमले पर भावुक हुए कश्मीरी मुस्लिम, बोले- 'हमारा कलेजा फटता है, हम रोजी-रोटी के लिए नहीं रोते, हम इंसानियत के लिए रोते हैं'@chitraaum #PahalgamTerroristAttack #JammuKashmir #TerroristAttack #terrorism #kashmirimuslim #abpnews #india pic.twitter.com/nlOlmE4zjL
— ABP News (@ABPNews) April 25, 2025







