آج سے اسرائیل اور حماس کے درمیان تقریباً 15 مہینوں سے جاری جنگ پر جنگ بندی نافذ ہوگی۔ دونوں فریقوں نے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت یرغمالوں کی رہائی اور فلسطینی قیدیوں کی آزادی شامل ہے۔ جنگ بندی معاہدہ امریکہ، قطر اور مصر کی ثالثی میں ہوا اور یہ 42 دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران اسرائیلی فوج غزہ کی سرحد پر بفر زون میں واپس جائے گی جبکہ حماس کے ذریعہ قید درجنوں اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجامن نیتن یاہو نے خبردار کیا کہ اگر ضرورت پڑی تو اسرائیل فوجی کارروائی دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔ نیتن یاہو نے حماس پر الزام عائد کیا کہ اس نے ابھی تک یرغمالوں کی فہرست فراہم نہیں کی، جس کے باعث جنگ بندی پر عملدرآمد میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اس دوران اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
More on qaumiawaz.com