آگرہ: آگرہ میں مغل بادشاہ شاہجہاں کا تین روزہ عرس تاج محل میں اتوار سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس دوران پہلے دو دن دوپہر کے بعد اور تیسرے دن پورے دن تاج محل میں سیاحوں کا داخلہ مفت ہوگا۔ عرس کے دوران تاج محل میں شاہجہاں اور ان کی بیگم ممتاز کی اصل قبریں بھی عوام کے لیے کھول دی جائیں گی۔ محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق، شاہجہاں کے 370ویں عرس کے موقع پر 26 اور 27 جنوری کو دوپہر 2 بجے کے بعد اور 28 جنوری کو پورے دن تاج محل میں داخلہ مفت ہوگا۔ اس دوران سخت سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔