کانگریس کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن جئے رام رمیش نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کر انتخابی طریقۂ عمل کے اصول 1961 میں کی جانے والی ترمیم کو چیلنج کیا ہے۔ اس ترمیم کے ذریعے سی سی ٹی وی فوٹیج، ویب کاسٹنگ ریکارڈنگ اور امیدواروں کی ویڈیو فوٹیج سمیت الیکٹرانک دستاویزات کی جانچ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ جئے رام رمیش نے اس ترمیم کو عوامی مشاورت کے بغیر منظور کرنے پر اعتراض کیا ہے، اور کانگریس کا کہنا ہے کہ یہ قدم جمہوری اداروں میں اعتماد کو کم کرتا ہے۔
Supreme Court seeks Centre, ECI response on @Jairam_Ramesh ‘s plea against Election Rules amendment pic.twitter.com/nGNWh6Unof
— Karnataka Congress (@INCKarnataka) January 15, 2025
حکومت کا کہنا ہے کہ اس ترمیم کا مقصد اہم مواد کے غلط استعمال کو روکنا تھا، تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ اس سے انتخابات کی شفافیت متاثر ہو سکتی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کیا ہے، اور اس کی اگلی سماعت 17 مارچ کو ہوگی۔
مزید پڑھیں qaumiawaz.com پر