Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

دہلی میں سہ روزہ بین الاقوامی غالب سمیناراختتام پذیر

غالب انسٹی ٹیوٹ میں تقریبات کا افتتاح 20دسمبر کو ہواتھااور 22دسمبر کو یہ مکمل ہوگئیں

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
11 months ago
دہلی میں سہ روزہ بین الاقوامی غالب سمیناراختتام  پذیر

دہلی کے غالب انسٹی ٹیوٹ میں تقریبات کا افتتاح 20دسمبر کی شام کو ہواتھااور 22دسمبر کو یہ مکمل ہوگئیں۔ 22دسمبر کو بین الاقوامی سمینار کے تین اجلاس ہوئے۔ پہلے اجلاس کی صدارت پروفیسر ارتضیٰ کریم نے کی۔ اس موقع پر پروفیسر ارتضیٰ کریم نے کہاکہ غالب تقریبات کا انتظارہم سال بھر کرتے ہیں۔ پوری اردو دنیا کی نظریہاں کے بین الاقوامی سمینا رپر ہوتی ہیں، اس لےے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس زیادہ ہونا چاہیے ۔ اس اجلاس میں جناب امیر مہدی نے ’غالب کا تفکر‘ ، جناب سیفی سرونجی نے ’غالب اور تصوف‘ اور ڈاکٹر احسان حسن نے ’سوالوں کا شاعر غالب‘ پیش کیا۔ اس اجلاس کی نظامت ڈاکٹر حنبل رضا نے کی۔ دوسرے اجلاس کے صدر جناب ظہیر انور نے اپنی تقریر میں کہاکہ تنہائی ہر تخلیق کارکاسب سے قیمتی سرمایہ ہے لیکن یہی اس کا کرب بھی ہے۔ ہر شخص کی تنہائی اپنا منفرد مفہوم رکھتی ہے۔ غالب کے یہاں جس اندازمیں یہ احساس ظاہر ہوا اس کی مثال غالب سے پہلے نظر نہیں آتی۔ اس اجلاس میں پروفیسر انیس اشفاق نے ’کلام غالب میں نثریت‘، پروفیسر سرورالہدیٰ نے ’فریاد کی کوئی لے نہیںہے‘ اور ڈاکٹر جاویدنجارنے ’غالب کا ہے انداز بیاں اور‘ کے موضوع پر مقالات پیش کےے۔ آخری اجلاس کا صدارتی خطبہ پیش کرتے ہوئے پروفیسر خالد محمود نے کہاکہ علمی مذاکروں کا فیضان یہ ہے کہ یہاں بہت سارے مقالہ نگاراپنے مطالعے کا نچوڑ پیش کرتے ہیں اس طرح ہم چند لمحوں میں بہت ساری کتابوں کامطالعہ کرلیتے ہیں۔ اس لحاظ سے سمیناروں میں شرکت بڑے فائدے کاسودا ہے۔اس اجلاس میں پروفیسر مظہرمہدی نے ’1857کی بغاوت غالب کا غم اور ان کی ہمدردی‘، ڈاکٹر شاہد پٹھان نے ’تنقید غالب کی تازہ تمثیل،غالب نئی تشکیل‘، اور ڈاکٹر خالد مبشرنے ’کلام غالب میں مسلمات کی ردوقبول کی آویزش‘ کے موضوع پر مقالات پیش کےے۔ اختتامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پروفیسر صدیق الرحمن قدوائی نے کہاکہ بین الاقوامی غالب تقریبات میں مقالہ نگاروں اور شرکاکی شرکت ہمیں نئی توانائی عطا کرتی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ آئندہ بھی آپ کا تعاون اسی طرح برقرار رہے گا۔ پروفیسر انیس اشفاق نے کہاکہ غالب تقریبات میری زندگی کے معمول کاحصہ ہے اگرمیں اس میں شریک نہ ہوسکوں تو شاید ان دنوں جب یہ منعقد ہورہی ہوگی میں رات کو سو نہ سکوں گا۔ اس سمینار نے ایک پوری نسل کی تربیت کی ہے۔میری کئی تحریریں اس سمینار کی وجہ سے وجود میں آئی ہیں۔ پروفیسر شہزاد انجم نے کہاکہ غالب کا سرمایہ  شعر دوسرے بہت سے شعراکے مقابلے میں مختصر ہے لیکن یہ ایسا سرچڑھ کے بولتاہے کہ دوسرا کوئی شاعر اس کے مقابلے نہیں ٹھہر سکتا۔ غالب تقریبات نے غالب کی انہیں امتیازی خصوصیات کو واضح کیا ہے۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹرادریس احمد نے تمام شرکاکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ غالب انسٹی ٹیوٹ ہر سال کسی اہم موضوع پر سمینار منعقد کرتاہے اور اس کے پیچھے منصوبہ یہی ہوتاہے کہ غالب اور تمام ادبی سرمایہ پر نئے سرے سے غور کیا جائے۔ سمینار کے بعد اردو ڈرامہ ’نظیر کتھاکیرتن‘ پیش کیاگیا۔ اس کے ڈائرکٹر جناب رجنیش بشٹ تھے اور پیش کش ہم سب ڈرامہ گروپ اور کھیل تماشا تھیئٹر گروپ کی تھی۔

Recent News

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

November 9, 2025
یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

November 9, 2025
اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

November 9, 2025
بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

November 9, 2025
امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

November 8, 2025
جے این یو ایس یو انتخابات میں  چاروں عہدوں پربائیں بازو  کی کامیابی

جے این یو ایس یو انتخابات میں چاروں عہدوں پربائیں بازو کی کامیابی

November 7, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.