Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

ہند-پاک چمپئنز ٹرافی میچ کے ٹکٹ گھنٹوں میں فروخت

ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ کرکٹ شائقین ورچوئل لائن میں ہی لگے رہ گئے-میچ 23 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
5 months ago
ہند-پاک چمپئنز ٹرافی  میچ  کے ٹکٹ گھنٹوں میں فروخت

آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہونے والا ہے۔ اس میں ہونے والے ایک خاص میچ کا سبھی کو بے صبری سے انتظار ہے، وہ ہے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جانے والا سپرہٹ مقابلہ۔ اس کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل یعنی آئی سی سی نے ٹکٹ فروخت کرنے کا عمل شروع کیا لیکن کچھ ہی گھنٹوں میں سبھی ٹکٹ صاف ہو گئے اور تقریباً ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ کرکٹ شائقین ورچوئل لائن میں ہی لگے رہ گئے۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کسی بھی سیریز میں ہونے والا مقابلہ کسی دیگر ٹیم کے ساتھ ہونے والے مقابلوں یا فائنل سے بھی بڑا مانا جاتا ہے۔ اس سپرہٹ مقابلے کے لیے ٹکٹ ملنا ہی فینس کے لیے بڑی جیت مانی جاتی ہے۔ اس بار بھی ایسا ہی کچھ دیکھنے کو ملا، جب فینس ٹکٹ خریدنے کے انتظار میں قریب ڈیڑھ گھنٹے ویب سائٹ پر اپنی باری کا انتظار کرتے رہ گئے، لیکن تب تک ساری ٹکٹیں فروخت ہو گئیں۔ اس ہائی وولٹیج مقابلے کی ٹکٹ ڈیمانڈ ہمیشہ کی طرح اس بار کچھ زیادہ ہی ہے۔

واضح ہو کہ دبئی کے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹڈیم میں 25000 لوگوں کے ایک ساتھ میچ دیکھنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے ہندوستان بمقابلہ پاکستان یک روزہ میچ کے لیے ابھی سے ہی سبھی ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں۔ اس سلسلے میں دبئی کے رہائشی سدھاشری نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “مجھے لمبی قطار کی امید تھی لیکن جس رفتار سے ٹکٹ غائب ہو گئے، وہ چونکانے والا تھا۔ جب تک میں نے اپنی سیٹ محفوظ کی، تب تک صرف دو زمرے بچے تھے، دونوں ہی میرے بجٹ سے باہر تھے۔”

تمام کرکٹ شائقین نے تقریباً ایک گھنٹے تک قطار میں کھڑے ہو کر دیکھا کہ ہندوستان-پاکستان میچ کے لیے تقریباً سبھی زمرے کے ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں، جس میں 2000 درہم پلیٹنم اور 5000 درہم گرینڈ لاؤنج سیکشن بھی شامل ہیں۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 25 ہزار کرکٹ شائقین ایک ساتھ بیٹھ کر میچ کا لطف اٹھا سکتے ہیں، اس لیے ٹکٹوں کی ہوڑ نے میچ کی غیر معمولی مقبولیت اور اہمیت کو ظاہر کیا۔ ہر کوئی اس میچ کے لیے ابھی سے پُرجوش ہے۔ امید ہے کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اس میچ کو دلچسپ اور تاریخی بنانے میں اپنا بہترین مظاہرہ پیش کریں گے۔

Recent News

عمرہ زائرین کیلئے سعودیہ کے نئے رہنما اصول جاری

عمرہ زائرین کیلئے سعودیہ کے نئے رہنما اصول جاری

July 17, 2025
عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس کے اندر ’آزاد فلسطین‘ کا نعرہ

عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس کے اندر ’آزاد فلسطین‘ کا نعرہ

July 16, 2025
جنسی جرائم کی روک تھام کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت: جماعت اسلامی ہند

جنسی جرائم کی روک تھام کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت: جماعت اسلامی ہند

July 15, 2025
بہار میں ووٹر لسٹو ں کی خصوصی گہری نظرثانی  مہم جاری

بہار میں ووٹر لسٹو ں کی خصوصی گہری نظرثانی مہم جاری

July 15, 2025
بھگونت مان حکومت نے ’انسداد جرم برائے پنجاب پاکیزہ صحیفہ بل 2025‘ کو منظوری دے دی

بھگونت مان حکومت نے ’انسداد جرم برائے پنجاب پاکیزہ صحیفہ بل 2025‘ کو منظوری دے دی

July 14, 2025
بہار کے پسماندہ ضلعوں کے لئے ریاستی حکومت کی سبھی تجاویز پر نیتی آیوگ کی مہر

بہار میں مفت بجلی کی کوئی تجویز نہیں

July 14, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.