ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ کے 47ویں صدر کے طور پر اپنے فرائض سنبھالنے کے بعد کئی اہم فیصلے کیے ہیں جنہوں نے دنیا کو حیران کن طور پر متاثر کیا، جیسے کہ ڈبلیو ایچ او سے نکلنا اور پیرس معاہدے سے علیحدگی۔ تاہم، ان کا ایک فیصلہ خاص طور پر ہندوستانیوں کے لیے تشویش کا باعث بن چکا ہے۔ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت امریکہ میں غیر قانونی یا عارضی دستاویزات والے تارکین وطن پر کارروائی کی جا رہی ہے، جس میں بڑی تعداد میں ہندوستانی شامل ہیں۔ امریکہ میں غیر قانونی دستاویزات کے ساتھ رہنے والے ہندوستانیوں کی تعداد تقریباً 725,000 ہے۔ اس فیصلے کے تحت ان افراد کو امریکہ سے بے دخل کیے جانے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے، بشمول سرحد پر دیوار کی تعمیر۔
Read more on qaumiawaz.com