وزیر مالیات نرملا سیتا رمن نے آج کے بجٹ میں متوسط طبقے کو انکم ٹیکس میں ریلیف دینے کا اعلان کیا۔ نئے ٹیکس نظام کے تحت 12 لاکھ روپے تک کی سالانہ آمدنی پر کوئی انکم ٹیکس نہیں لیا جائے گا، جبکہ سیلری کلاس کو 75,000 روپے کی اسٹینڈرڈ ڈڈکشن ملے گی، جس سے 12 لاکھ 75 ہزار روپے کی تنخواہ ٹیکس فری ہو جائے گی۔ وزیر مالیات نے ڈیری اور فشری فارمرز کے قرض کی حد بڑھانے کا بھی اعلان کیا، ساتھ ہی ایم ایس ایم ای سیکٹر کے لیے کریڈٹ کور میں اضافے کا وعدہ کیا۔ بزرگوں کے لیے ٹیکس چھوٹ کی حد دوگنا کرنے کا بھی ذکر کیا گیا۔ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ بھارت دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت ہے۔ بجٹ میں اپڈیٹ آئی ٹی آر کی سہولت چار سال تک، اور ٹی ڈی ایس پر ٹیکس چھوٹ کی حد 10 لاکھ روپے تک رکھنے کا اعلان بھی کیا گیا۔
More on qaumiawaz.com