Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

امریکہ میں اب غیر ملکی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف

بدنام زمانہ الکاٹراز جیل کو بھی پھر سے کھولنے کا حکم ۔ یہ جیل 1963 میں بند کر دی گئی تھی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 year ago
امریکہ سے 18ہزار ہندوستانی سمیت  15 لاکھ تارکین وطن کی ملک بدری ممکن

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ میں بننے والی فلموں کو بڑھاوا دینے کے لیے غیر ملکوں سے درآمد سبھی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر یہ اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی بدنام زمانہ الکاٹراز جیل کو بھی پھر سے کھولنے کا حکم دیا ہے۔ یہ جیل 1963 میں بند کر دی گئی تھی۔ٹرمپ نے دوسرے ملکوں پر الزام لگایا ہے کہ وہ امریکی فلم اسٹوڈیوز اور فلم سازوں کو ورغلا کر امریکہ سے باہر کھینچ لے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اسے امریکہ کے لیے ایک ’قومی سلامتی کا خطرہ‘ بتایا اور کہا کہ یہ صرف تجارت نہیں بلکہ تشہیر اور ذہنیت پر بھی حملہ ہے۔

انہوں نے لکھا، ’’امریکہ کی فلم انڈسٹریز بہت تیزی سے مر رہی ہے۔ دوسرے ملک ہمارے فلم سازوں اور اسٹوڈیوز کو اپنے یہاں لبھا کر امریکہ سے دور لے جا رہے ہیں۔ یہ منظم کوشش ہے اور اس لیے یہ ایک قومی سلامتی کا خطرہ ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ فلمیں امریکہ میں ہی بنیں۔‘‘ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک اور چونکانے والا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ الکاٹراز جیل کو پھر سے بنانے اور کھولنے کا حمکم دے رہے ہیں تاکہ امریکہ کے سب سے خطرناک مجرموں  کو وہاں رکھا جا سکے۔ الکاٹراز جیل 1963 میں بند کر دی گئی تھی اور اب یہ سین فرانسسکو کا ایک اہم سیاحتی مقام بن چکا ہے۔ لیکن ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد ایک بار پھر یہ جیل سرخیوں میں ہے۔

الکاٹراز جیل کی تاریخ بے حد دلچسپ اور پُر اسرار رہی ہے۔ یہ جیل امریکہ کی سب سے مشہور اور بدنام زمانہ جیلوں میں سے ایک ہے۔ اس کی تاریخ فوجی قلعے کی شکل میں شروع ہوئی اور پھر ایک ہائی سیکوریٹی فیڈرل جیل میں بدل گئی۔ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کیا کہ انہوں نے بیورو آف پریزنس، محکمہ انصاف، ایف بی آئی اور ہوم لینڈ سیکوریٹی کو ہدایت دی ہے کہ وہ الکاٹراز کو ایک بڑے اور جدید ترین جیل کی شکل میں پھر سے تیار کریں۔

Recent News

جموں اور کشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں بارش سے نقصان کا خطرہ برقرار

جموں اور کشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں بارش سے نقصان کا خطرہ برقرار

July 21, 2026
ہم بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں یا صرف بہلا رہے ہیں؟

ہم بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں یا صرف بہلا رہے ہیں؟

July 21, 2026
امریکہ سے 104 ہندوستانیوں کی ملک بدری پر اپوزیشن کا احتجاج

نیٹ امتحان اور پیپر لیک کے مسئلے پر سیاسی گھماسان جاری

July 21, 2026
امریکہ اور کناڈا کے مابین کشیدگی میں اضافہ

امریکہ اور کناڈا کے مابین کشیدگی میں اضافہ

July 21, 2026
طلبہ پر لاٹھی چارج کو کانگریس صدر  نے ’جمہوریت پر حملہ‘ قرار دیا

طلبہ پر لاٹھی چارج کو کانگریس صدر نے ’جمہوریت پر حملہ‘ قرار دیا

July 20, 2026
یو اے ای کے وزیر سیاحت و اقتصادی امورکی لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات

یو اے ای کے وزیر سیاحت و اقتصادی امورکی لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات

July 20, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.