Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

وقف ترمیمی بل مذہبی آزادی اور آئینی حقوق پر حملہ : امیر جماعت اسلامی ہند

سید سعادت اللہ حسینی نے کہا:جماعت غیر منصفانہ و غیر آئینی قانون کو ختم کرنے کے لیے تمام قانونی، آئینی اور جمہوری طریقے اپنائے گی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
7 months ago
وقف ترمیمی بل مذہبی آزادی اور آئینی حقوق پر حملہ : امیر جماعت اسلامی ہند

نئی دہلی :وقف ترمیمی بل 2025 کا شدید مخالفت کے باوجود لوک سبھااور راجیہ سبھا  سے منظور کیا جانا، مذہبی ازادی اور آئینی حقوق پر حملہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار سید سعادت اللہ حسینی، امیرجماعت اسلامی ہند نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ “مرکزی حکومت کا یہ فیصلہ انتہائی قابل مذمت اور بد نیتی پر مبنی ہے۔ یہ بل امتیاز اور مذہبی تفریق کی بدترین مثال ہے، اس بل کے ذریعے مسلمانوں کو اوقاف کا انتظام کرنے کے مذہبی و دستوری حقِ سے محروم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ دیگر مذہبی طبقات کو اپنے مذہبی مقامات کے مکمل انتظام و انصرام کا حق حاصل ہے ۔ اس ترمیم کے نتیجے میں وقف املاک کے انتظام میں سرکاری مداخلت بہت زیادہ بڑھ جائے گی جوکہ آئین کی ذفعہ 26 کے خلاف ہے جس میں مذہبی اقلیتوں کو اپنے مذہبی اداروں کو چلانے کے حق کی ضمانت دی گئی ہے‘‘۔

امیر جماعت نے مزید کہا کہ ’’ ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ وقف جائیدادیں مذہبی اوقاف ہیں ، ریاستی اثاثہ نہیں ۔ رہا یہ دعویٰ کہ ’’ مسلمانوں کو وقف ایکٹ کے تحت خصوصی حقوق حاصل ہیں ‘‘ سراسر غلط ہے۔ وقف ایکٹ 1995 اور 2013 میں مسلمانوں کو اوقاف کے حوالے سے ویسے ہی حقوق عطا کیے گئے تھے جیسے دیگر قوانین کے تحت دیگرمذہبی طبقات کو دیے گئے ہیں ۔ پارلیمانی بحث کے دوران پیش کیے گئے گمراہ کن دلائل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ وقف بورڈ کی نوعیت چیریٹی کمشنر کی طرح نہیں ہے جیسا کہ لوک سبھا کے بعض ارکان کے ذریعے دعویٰ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید نشاندہی کی کہ متعدد ریاستوں میں ہندو اور سکھ اوقاف کے لیے خصوصی قوانین موجود ہیں۔

امیر جماعت نے مزید کہا کہ ’’ وقف بورڈ کی ساخت میں جبراً تبدیلی کرکے اس کے اراکین میں غیر مسلم افرادکو شامل کرنے کا فیصلہ، دراصل مسلم کمیونٹی سے ان کے مذہبی و فلاحی اثاثوں کا انتظامی حق چھیننے کے ارادے سے کیا گیا ہے۔ یہ ایکٹ سرکاری حکام کو وقف معاملوں میں مداخلت کرنے کا حق دیتا ہے، جس سے حکام کے لیے من مانے ڈھنگ سے وقف جائیدادوں پر قبضہ کرنے کا راستہ آسان ہو سکتا ہے جو کہ اوقاف کے وجود کے لیے خطرے کا باعث بنے گا۔ اس ترمیم کی وجہ سے سرکار، وقف جائیدادوں پر قبضہ کر سکتی ہے۔ اس بل کے ذریعہ مسلم کمیونٹی کو ان کے جائز ملکیتی اثاثوں سے محروم کرنے کا راستہ صاف کردیا گیا ہے جس کی زد میں متعدد عبادت گاہیں، اسکول ، کالج اور قبرستان آ جائیں گے۔ وقف بائے یوزر میں تبدیلی اور نئے اوقاف کے لیے سخت شرطوں کے اضافے سے صاف طور پر واضح ہوتا ہے کہ مسلم اداروں کو منظم طریقے پر کمزور کرنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔‘‘

جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے ان سیاسی پارٹیوں کے تئیں مایوسی اور تأسف کا اظہار کیا جو سیکولرزم اور غیر جانبداریت کا دعویٰ کرنے کے باوجود اس بل کی حمایت کرتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن لیڈروں، سیکولر طاقتوں اور قانونی ماہرین سے پُر زور اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ایکٹ کو چیلنج کریں۔ یہ بل آئین کی دفعہ 14، 25، 26 اور 29 کے سراسر خلاف ہے۔ ہم آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور دیگر مسلم تنظیموں کے ساتھ مل کر اس جابرانہ قانون کے خلاف ملک گیر احتجاج کی حمایت کریں گے اور اس غیر منصفانہ و غیر آئینی قانون کو ختم کرنے کے لیے تمام قانونی، آئینی اور جمہوری طریقے اپنائیں گے۔

Recent News

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

November 9, 2025
یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

November 9, 2025
اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

November 9, 2025
بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

November 9, 2025
امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

November 8, 2025
جے این یو ایس یو انتخابات میں  چاروں عہدوں پربائیں بازو  کی کامیابی

جے این یو ایس یو انتخابات میں چاروں عہدوں پربائیں بازو کی کامیابی

November 7, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.