Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

آپ لوگوں سے ٹول تو لیتے ہیں، لیکن سہولیات نہیں دیتے-سپریم کورٹ

چیف جسٹس بی آر گوئی نےلنیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈی کے ایک مقد مے کی سماعت کے دوران کو لگائی پھٹکار

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 months ago
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

سپریم کورٹ

نئی دہلی : چیف جسٹس بی آر گوئی نے این ایچ اے آئی (نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا) کے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران انہوں نے ایک طرح سے پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ ’’آپ لوگوں سے ٹول تو لیتے ہیں، لیکن سہولیات نہیں دیتے۔ دہلی میں اگر 2 گھنٹے کی بارش ہو جائے تو پورا شہر درہم برہم ہو جاتا ہے۔‘‘

سپریم کورٹ نے بارش میں دہلی کے بدتر حالات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چیف جسٹس بی آر گوئی نے کہا کہ ’’دہلی ملک کی راجدھانی ہے، اس کے باوجود 2 گھنٹے کی بارش سے پورا شہر مفلوج ہو جاتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’پورا ساحلی علاقہ مانسون کے دوران بہت ہی مشکل حالات سے گزرتا ہے۔ ہم ہر پہلو پر غور کریں گے۔‘‘ اس تبصرہ کے ساتھ ہی عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھنے کی جانکاری دی۔

چیف جسٹس بی آر گوئی نے این ایچ اے آئی کی طرف سے داخل کی گئی ایک عرضداشت پر سماعت کے دوران دہلی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والے حالات پر مذکورہ بالا تبصرہ کیا۔ انہوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’آپ عوام سے ٹول ٹیکس تو لیتے ہیں لیکن سروسز نہیں دیتے۔‘‘ اس سے قبل پچھلی سماعت میں سپریم کورٹ نے سوال اٹھایا تھا کہ جب سڑک کی حالت خراب ہے اور تعمیر مکمل نہیں ہوئی تو ٹول ٹیکس کیوں وصول کیا جا رہا ہے؟ عدالت نے تب سختی سے کہا تھا کہ ’’ایسے میں ٹول لینا ناانصافی ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ یہ معاملہ کیرالہ ہائی کورٹ کے ایک فیصلے سے متعلق ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 4 ہفتوں کے لیے ٹول وصولی کو روک دیا جائے۔ یہ حکم اس بنیاد پر دیا گیا تھا کہ ایڈاپلّی-منّوتھی روڈ کی مناسب دیکھ بھال نہیں کی گئی اور تعمیراتی کاموں میں تاخیر کی وجہ سے وہاں شدید ٹریفک جام رہتا ہے۔ اس ٹریفک جام سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس معاملے کو دیکھتے ہوئے عدالت سے مطالبہ کیا گیا کہ ایک ماہ کے لیے ٹول وصولی روکنے کا حکم صادر کیا جائے۔

Recent News

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

ایل جی کی مداخلت سے’پھول والوں کی سیر‘ کے انعقاد کی اجازت

November 9, 2025
یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

یوپی میں تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر گہری نگرانی

November 9, 2025
اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

November 9, 2025
بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ کے گھر کے باہر بھاری نفری تعینات

November 9, 2025
امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

November 8, 2025
جے این یو ایس یو انتخابات میں  چاروں عہدوں پربائیں بازو  کی کامیابی

جے این یو ایس یو انتخابات میں چاروں عہدوں پربائیں بازو کی کامیابی

November 7, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.